Wednesday, May 8, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
October 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے مارے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ پٹرول 5.90، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9.75 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔