Sunday, May 5, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف کیس ، چیئرپرسن اوگرا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ برہم

پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف کیس ، چیئرپرسن اوگرا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ برہم
June 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات  کی قلت کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت  ہوئی ، چیئرپرسن اوگرا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شدید برہم ہو گئے ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ ملک کو چیئرپرسن اوگرا تباہ کررہی ہے، ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے جواب سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیراعظم کے پرنسپل  سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ہائیکورٹ نے سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔