Saturday, April 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلزٹیکس کی شرح میں اضافہ !!! وفاقی حکومت نے مالی سال کا پہلا منی بجٹ جاری کر دیا

پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلزٹیکس کی شرح میں اضافہ !!! وفاقی حکومت نے مالی سال کا پہلا منی بجٹ جاری کر دیا
August 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال کے پہلے مہینے کے اختتام پر ہی منی بجٹ جاری کر دیا۔ ٹیکسوں کا ہدف پورا کرنے کےلئے ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ نئے نو ٹیفیکیشن کے مطابق ڈیزل سے تیار کردہ بجلی پر سیلز ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے بڑھا کر 36.5 فیصد کردی گئی ہے۔ پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا ہے جبکہ ہائی آکٹین سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کےلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 3100 ارب روپے مقرر کررکھا ہے جسے پورا کرنے کےلئے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ اضافی ٹیکسز سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔