Friday, April 26, 2024

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری
September 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس شرح میں 5.36 فیصد کی کمی کردی گئی جس کے بعد شرح 11.64 فیصد ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر 10.54 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ مٹی کے تیل پر 6.07 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار ہے۔