Thursday, September 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات میں کمی بھی مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام

پٹرولیم مصنوعات میں کمی بھی مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام
March 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئے 6 روز گزر گئے لیکن اس کا ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔ سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا جن قابو میں نہ آ سکا۔ تفصیلات کے مطابق کہنے کو تو ملک بھر میں سستے بازار قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے لیکن یہاں بھی قیمتیں اوپن مارکیٹ جیسی اور معیار ہے کہ انتہائی ناقص۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہے۔ پیٹرول کی قیمت تو کم ہو چکی لیکن اشیائے خورو نوش کی قیمتیں فروری کی سطح پر برقرار ہیں۔ مٹر کی قیمت فروری میں 32 روپے فی کلو تھی جو کہ بڑھ کر 48 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا ہی حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کا ریلیف عوام تک پہنچانا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔