Friday, April 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
June 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان، اوگرا سمری کل حکومت کو ارسال کرے گی ،حتمی فیصلہ تیس جون کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے ، اوگرا کل پٹرولیم مصنوعات سے متعلق سفارشات حکومت کو بھجوائیگی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ جاری ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا رجحان ہے اس لیے حکومت کو سفارش کی جائے گی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں جائیں تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ تیس جون کو وزیر خزانہ کریں گے۔