Friday, May 10, 2024

پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان
August 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات  9 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج کرے گی۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق تجاویز حکومت کو ارسال کیں، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا،قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔