Friday, April 19, 2024

پٹرولیم مصنوعات 10 روپے تک سستی کرنے کی تجویز تیار، حکومت کا ماننے سے انکار

پٹرولیم مصنوعات 10 روپے تک سستی کرنے کی تجویز تیار، حکومت کا ماننے سے انکار
December 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو حکومت نے صبر نہ کیا ۔ فوری پٹرول کی قیمت بڑھا کر 145 روپے 82 پیسے روپے فی لیٹر کر دی لیکن اب عالمی ماکیٹ میں پٹرول کے ریٹ گرے تو حکومت نے آئیں بائیں شائیں شروع کر دی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلیے سفارشات ارسال کردی ۔ تجویز دی کہ آئندہ پندرہ روز کیلیے فی لیٹر پٹرول کی قیمت 10 روپے 30 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 65 پیسے فی لیٹر کم کی جا سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے تجویز مسترد کردی عُزر پیش کیا کہ ڈیلرز مارجن کو بھی دیکھنا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت کو ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرنا ہے جبکہ حکومت ٹیکسوں کی مد میں پٹرول پر 27 روپے 30 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 33 روپے 38 پیسے فی لٹر آمدن حاصل کر رہی ہے۔