Sunday, May 19, 2024

پٹرولیم لیوی ہر ماہ چار روپے فی لٹر بڑھانا پڑے گی، شوکت ترین

پٹرولیم لیوی ہر ماہ چار روپے فی لٹر بڑھانا پڑے گی، شوکت ترین
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے پٹرولیم لیوی ہر ماہ چار روپے فی لٹر بڑھانا پڑے گی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط ماننے کی تیاری کر لی۔ پٹرولیم لیوی ہر ماہ چار روپے بڑھانے کی باری آ گئی۔

مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کاروباری ماحول کے ساتھ ٹیکس نیٹ بھی بڑھانا ہو گا۔ سیلز ٹیکس کی چھوٹ، بجلی مہنگی اور کورونا اخراجات کا آڈٹ آئی ایم ایف کو بتانا ہو گا۔ آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھائیں گے۔ سیلز ٹیکس میں اقدامات کرنا پڑیں گے۔ آئندہ چند ماہ کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے آئین سازی کرنا پڑے گی۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

 ادھر حماد اظہر بولے آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں اقدامات کو سراہا۔ فوری طور پر نہیں، چند ماہ بعد شاید ہمیں ٹیرف بڑھانا پڑے۔ حالات سخت ہیں، پوری دنیا کوویڈ کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف سے پروگرام ملنے کے بعد معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ دنیا بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں۔