Friday, May 17, 2024

پٹرولیم قیمتیں فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ

پٹرولیم قیمتیں فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ
April 30, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم قیمتیں فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رحمتوں کے مہینے سے قبل حکومت کو بھی عوام پر رحم آ ہی گیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور پیکیج کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وقتی طور پر مؤخر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیا ہے۔

ادویات ، قیمتیں ، کم ، فردوس عاشق اعوان ، منافع

 فردوس عاشق اعوان نے کہا وفاقی کابینہ کا رمضان میں دفاتر کے اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے فاٹا کے نوجوان دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے ، کچھ عناصر نے بیرونی آقاؤں کی سرپرستی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کے تانے بانے پاکستان مخالف اور ہندوستان سے ملتے ہیں۔ قومی مفاد کو نقصان پہنچانے میں مصروف عمل عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھنے کی خوش خبری سنا دی۔

ادھر پٹرولیم مصنوعات  بڑھانے کیلئے اوگرا نے سمری ارسال کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے یکم مئی سے پٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا نے مٹی کا تیل فی لٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی نئی قیمت  113 روپے 26 پیسے،ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔