Tuesday, April 23, 2024

پٹرولیم قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور

پٹرولیم قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور
July 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق پیِٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور ہو گئی۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ گندم کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔