Saturday, April 27, 2024

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکمران انقلاب فرانس سے سبق سیکھیں ورنہ بھوکے ننگے لوگ ایوانوں کا رخ کرلیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا، پوزیشن ارکان نے پٹرولیم مصنرعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

سینیٹرمشتاق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں انقلاب فرانس سے سبق سیکھ لو، ڈرو اس وقت سے جب بھوکے ننگے نوجوان ایوانوں کا رخ کریں گے۔

قائد ایوان ڈاکٹرشہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ سینیٹ ہے، کوئی راشن ڈپو نہیں۔ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ چکی ہیں۔ پاکستان میں صرف 3 فیصد میں اضافہ ہوا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کے لیے ریلیف پیکج ختم ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں قیمتیں بڑھائی گئیں۔ وہ شخص کہاں گیا جو کنٹینرپر کھڑا ہوتا تھا۔ کورم کی نشاندہی پراجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا گیا۔