Friday, April 26, 2024

پٹرول،ڈیزل مہنگا،ٹرانسپورٹرزنےکرایوں میں بھی خودساختہ اضافہ کردیا

پٹرول،ڈیزل مہنگا،ٹرانسپورٹرزنےکرایوں میں بھی خودساختہ اضافہ کردیا
June 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی  کرایوں میں خود ساختہ  اضافہ کردیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے جب ڈیزل کی قیمت میں آٹھ فیصد کمی ہوئی تھی تو ہم نے کرائے بیس فیصد کم کیے تھے۔

ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں سو سے دو سو روپے تک خود ساختہ اضافی کر دیا ، فیصل آباد کا کرایہ پانچ سے چھ سو روپے ملتان کا کرایہ سات سو پچاس سے نو سو روپے  جبکہ پشاور کا کرایہ بھی بڑھا کر 1150روپے کر دیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ حکومت کے کہنے پر کرایوں میں کمی کی اب اضافےکے بغیر چارہ نہیں ، مسافروں کا کہنا ہے کہ بیروزگاری اور مہنگائی نے پہلے ہی جینا دو بھر کر دیا ہے اور اب کرایوں میں اضافہ ماردے گا ۔

عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ریلیف دینے کے دعوے کرنے والی حکومت سےاپیل  ہے کہ کرایوں میں کمی کرائی جائے۔