Thursday, April 25, 2024

پٹرولم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ نائنٹی ٹو نیوز نے معلوم کرلی

پٹرولم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ نائنٹی ٹو نیوز نے معلوم کرلی
July 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) تیل کمپنیوں کی بلیک میلنگ پرپٹرولیم ڈویژن کا سرنڈر، 26 جون کو پٹرولم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ نائنٹی ٹو نیوز نے معلوم کرلی۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو ارسال کی گئی رپورٹ میں اصل وجہ بتادی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق تیل کمپنیوں کے سامنے پٹرولیم ڈویژن کی ایک نہ چلی، اضافی ٹیکس وصولی کیلئے تیل سستا کرنے کی بجائے ریکارڈ مہنگا کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی وجہ سے بحران موجود تھا، جون کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہونے سے عدم استحکام پیدا ہوا، قیمت بڑھا مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کا استحکام لایا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک میلنگ کے سامنے پٹرولیم ڈویژن نے ہاتھ کھڑے کئے 26 جون سے قیمت بڑھانے سے یکم جولائی تک 6ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا۔ پٹرول بحران کی حتمی انکوائری رپورٹ تیاری کے مرحلے میں، ذمہ داران کیخلاف کاروائی کا امکان ہے۔