Thursday, May 2, 2024

پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، نفیسہ شاہ

پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، نفیسہ شاہ
May 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کی  سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا  پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ نفیسہ شاہ بولیں کٹھ پتلی حکومت نے عوام پر رمضان میں پٹرول بم گرایا ہے۔ نام نہاد تبدیلی غریب سے دو وقت کی روٹی چھیننے کے در پہ ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا نااہل حکومت کے ایک وزیر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عوام دو کی بجائے ایک روٹی کھائیں۔ شیخ چلی حکومت کے ایک وزیر پہلے ہی عوام کی چیخیں نکالنے کا کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت رمضان میں عوام کے لیے سستے پیکج کا اعلان کرتی ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام جلد اس حکومت کو نکال باہر کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پٹرول کے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لے۔