Thursday, April 25, 2024

پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا

پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا
February 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے لٹر مقرر کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی  منظوری دے دی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.75 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 92.88 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کے ساتھ نئی قیمت 86.31 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لٹر اضافہ کے ساتھ نئی قیمت 77.53 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔