Friday, April 19, 2024

پٹرول کی قیمت میں 7روپے 6پیسے کمی کا اعلان ،اطلاق ہو گیا

پٹرول کی قیمت میں 7روپے 6پیسے کمی کا اعلان ،اطلاق ہو گیا
June 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرول کی قیمت میں7روپے 6پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا ،  نئی قیمت74 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر  کر دی گئی ۔

 وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسےفی لٹر کمی کی گئی ہے ۔

عالمی منڈی  میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں  میں  بھی رد و بدل  ہو گئی ، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کردی ۔

ڈیزل کی قیمت میں  5 پیسے فی لیٹر اضافے  کیا گیا  ہے ،  مٹی کا تیل  11 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 9روپے 37 پیسے سستا  ہو گیا  ،  وزارت خزانہ نے قیمتوں  میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں   کمی پر  عوام نے اطمینان کا اظہار  کیا ۔

حالیہ کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 81 روپے 58 پیسے سے 74 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے ، ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے ، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے کمی کیساتھ 38 روپے 14 پیسے فی لٹر دستیاب ہو گا۔