Friday, April 26, 2024

اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز

اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز
March 29, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ یکم اپریل سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی۔ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

 مہنگائی کی سونامی پھر اٹھنے کو تیار ہے۔ تیل مہنگا کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی۔ یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 جبکہ ڈیزل کی فی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کر دی۔ مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔