Tuesday, May 21, 2024

پٹرول کی قیمت آٹھ روپے تین پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی

پٹرول کی قیمت آٹھ روپے تین پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت آٹھ روپے تین پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی۔

وفاقی حکومت نے رات گئے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 142 روپے 62 پیسے،  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72  پیسے کے اضافے کے بعد 114 روپے7 پیسے ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری حکومت سے نالاں نظر آئے ۔ کہتے ہیں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ اگر اوگرا کی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔