Tuesday, April 16, 2024

پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا

پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا
July 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا۔ پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے پاس پٹرول کی قلت ہو گئی۔

کے پی اور پنجاب کے کئی پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کئی فلنگ اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ بعض پٹرول پمپ بند ہیں۔

پمپ مالکان کا کہنا ہے پٹرول کی قلت کا مسئلہ کئی دنوں سے ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں ڈیلرز کو مطلوبہ مقدار میں پٹرولیم مصنوعات نہیں دے رہیں۔

ادھر پشاور کے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہو گیا۔ پٹرول نہ ہونے پرمتعدد کمپینوں کے فلنگ اسٹیشنز بند ہو گئے۔ صرف سرکاری کمپنی کی جانب سے اپنے فلنگ اسٹیشنز کو پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث گاڑی اور موٹرسائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا  ہے۔ پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے گاڑیوں کو بغیرپیٹرول کے واپس کیا جارہا ہے۔ شدید گرمی اور حبس میں لوگ موٹرسائیکلیں کھینچنے پر مجبور ہیں۔ پٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے ڈپو میں پٹرول کی قلت کے باعث پمپس پر دستیاب نہیں۔ جس دن سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس دن سے مسئلہ ہے۔