Tuesday, April 23, 2024

پٹرول پانچ روپے سستا ہوگا یا پندرہ روپے، فیصلہ کل ہوگا

پٹرول پانچ روپے سستا ہوگا یا پندرہ روپے، فیصلہ کل ہوگا
February 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول پانچ روپے سستا ہوگا یا پندرہ روپے، فیصلہ کل ہوگا، وزیراعظم نے یکم مارچ کو عوام کو بڑا ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پٹرول 15 روپے فی لٹر سستا کرنے کی ہدایت کی ہے، وزارت خزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 7روپے فی لٹر کمی کرنا چاہتی ہے۔