Sunday, September 8, 2024

پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
June 29, 2020

پشاور ( 92 نیوز)پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا،نہ سرکاری کرایہ نامہ کا انتظار کیا اور نہ ہی کسی اور اصول کا خیال رکھا گیا۔ ٹرانسپوٹرز نے خود سے ہی کرایوں میں 30 سے 100 روپے تک کا اضافہ کردیا  ۔ مانسہرہ کا کرایہ 380 سے 470 روپے کر دیا گیا اسی طرح دیگر اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

پٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر 25 روپے اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے 30 سے 100 روپے تک  کرایہ میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔اضافہ کرایہ لینے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئی۔

مانسہرہ کا کرایہ 380 سے 470 روپے کردیا گیا،اسی طرح ایبٹ آباد،سوات،ملاکنڈ کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے کرایوں میں بھی 30 سے 100 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔شہریوں کے مطابق پٹرول سستا ہوتا ہے تو کرایہ کم نہیں کیا جاتا لیکن جب پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپوٹرز کرایوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت نے راتوں رات پٹرول مہنگا کردیا اس لئے کرایوں میں اضافہ کرنا ان کا حق ہے،ان کے مطابق حکومت پٹرول سستا دے تو کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کرے گئے،ان کے مطابق مہنگے پٹرول پر وہ پرانے کرایہ نہیں لے سکتے کیونکہ ان کے اخراجات زیادہ ہے۔