Thursday, May 9, 2024

پٹرول مہنگا کرنے سے سبزیاں ، دالیں بھی مہنگی، گھر چلانا  مشکل ہو گیا

پٹرول مہنگا کرنے سے سبزیاں ، دالیں بھی مہنگی، گھر چلانا  مشکل ہو گیا
January 6, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  پٹرول بم کے اثرات عوام تک براہ راست پہنچنے لگے ، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد  سبزیاں  اور دالیں تک مہنگی ہو گئیں جسکے باعث عوام کے لئے گھر چلانا بھی مشکل ہو گیا۔ کراچی میں   دالیں، گھی اور چینی سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ۔ مونگ کی دال 10 روپے اضافے سے 230 روپے فی کلو گرام گئی، دال مسور130، دال چنا 150اور ماش کی دال 240 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ گھی اور تیل کی قیمتوں میں بھی 20 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، مختلف برانڈز کا گھی 180 سے 200 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے، تیل  کی قیمت 200 سے 240 کی سطح  پر پہنچ گئی۔ دال مسور130، دال چنا 150اور ماش کی دال 240 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی نے گھر چلانا بھی مشکل بنادیا ہے۔مارکیٹ میں چینی کی  قیمت میں بھی دن بدن اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،فی کلو چینی 75 روپے کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے ۔