Tuesday, May 14, 2024

پٹرول بحران کے مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ ، نیب راولپنڈی کی تحقیقات شروع

پٹرول بحران کے مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ ، نیب راولپنڈی کی تحقیقات شروع
April 23, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پٹرول بحران کے مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پٹرول بحران 2020 کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، اوگرا اور آئل کمپنیوں کے کردار کی انکوائری ہو گی۔ پٹرولیم ڈویژن میں تعینات ریفائنریوں، مارکیٹنگ کمپنیوں اور انٹرسٹیٹ کمپنی افسران سے بھی پوچھ گچھ ہو گی۔

 نیب راولپنڈی نے سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ 26 اپریل تک طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کو رپورٹ کے ہمراہ متعلقہ دستاویز بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول بحران 2020 کے باعث قومی خزانے کو 25 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔