Friday, May 17, 2024

پٹرول بحران کی ذمہ دار نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پٹرول بحران کی ذمہ دار نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
December 3, 2020

پٹرول بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بحران کا باعث بنیں، پٹرول پمپس کو جان بوجھ کر سپلائی روکی گئی۔ کمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم اور ڈی جی آئل پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکام رہی، نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال کے مطابق پٹرول بحران کے دوران کمپنیوں کے پاس ذخیرہ وافر مقدار میں موجود تھا۔ بحران کے دوران حکومتی اداروں نے کمپنیوں کے ذخیرے کی جانچ پڑتال نہ کی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بحران کے ذمہ داران کا تعین کر دیا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کر دی۔