Tuesday, April 23, 2024

پٹرول بحران پھر سر اٹھانے لگا

پٹرول بحران پھر سر اٹھانے لگا
June 10, 2015
لاہور(92نیوز)پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا پمپ مالکان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر طلب کے مطابق فراہمی نہ کی گئی تو آئندہ دو سے تین روز میں پٹرول کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران کے شروع ہونے سے پہلے پاکستان پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ پمپ مالکان کو ان کی طلب کے مطابق پٹرول فراہم نہیں کیا جارہا اور اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پمپس پر مجموعی طلب سے پچاس فیصد کم پٹرول دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پٹرول کی قلت کی شکایات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔