Monday, May 20, 2024

پٹرول بحران اسکینڈل، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ، پٹرولیم ڈیلرز کیخلاف کارروائی کی منظوری

پٹرول بحران اسکینڈل، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ، پٹرولیم ڈیلرز کیخلاف کارروائی کی منظوری
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول بحران سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی۔

کمیشن رپورٹ کے برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کارروائی سے بچالیا گیا، وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی،وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی ۔