Monday, May 13, 2024

پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف شہر شہر احتجاج

پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف شہر شہر احتجاج
October 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔

مہنگائی کے طوفان سے شہری پریشان ہو گئے۔ سفید پوش طبقے کو روٹی کے لالے پڑ گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

پاکستان بار کونسل نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی بڑھی اور عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔

عوامی رکشہ یونین نے پٹرول مہنگا ہونے پر احتجاج کیا۔ چیف جسٹس سے مہنگائی پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے کہا غریبوں کو چیف جسٹس سے بڑی امیدیں ہیں۔

جلالپور بھٹیاں میں شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ مظاہرین نے گوجرانوالہ سرگودھا روڈ بلاک کر کے رکشے کو آگ لگا دی۔ شہریوں نے تیل قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف شہروں میں گوشت اور سبزی کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔