Sunday, May 12, 2024

پٹرول ایک روپیہ پچپن پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لٹر سستا

پٹرول ایک روپیہ پچپن پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لٹر سستا
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول ایک روپیہ پچپن پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لٹر سستا ہو گیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

 

وزیر خزانہ حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملکی ترقی معیشت ٹھیک کرنے سے مشروط ہے۔ اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا۔ ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا۔ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے۔ اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 14 روپے فی کلو گرام کمی کر دی ۔ 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 166 روپے سستا ہو گیا۔ اپریل کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ۔

دوسری جانب وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دو ہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی۔