Thursday, March 28, 2024

پٹرول اپریل میں 25 روپے تک سستا ہو سکتا ہے ، ماہرین معاشیات

پٹرول اپریل میں 25 روپے تک سستا ہو سکتا ہے ، ماہرین معاشیات
March 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پٹرول اپریل میں 25 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ تیل کی پیداوار اور قیمتوں میں سعودیہ، روس کھینچا تانی سے پاکستانی کی لاٹری لگ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 13 سے 14 ارب ڈالرز کا تیل اور ایل این جی درآمد کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کمی سے ملک کو صرف تیل کی مصنوعات درآمد کرنے پر چار سے پانچ ارب ڈالرز کی بچت ہو گی۔ ماہرین معاشیات کہتے ہیں پاکستان میں  پٹرول اگلے ماہ  25 روپے اور ڈیزل  22 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ یکم اپریل کو پٹرول کی ممکنہ قیمت 86 روپے 59 پیسے ہو گی اور ڈیزل کی ممکنہ قیمت 100 روپے 25 پیسے ہو سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی بازگشت قومی اسمبلی میں سنائی دی۔ ن لیگ خرم دستگیر نے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا تو عمر ایوب نے کہا عوام کو مناسب ریلیف دیا جا رہا ہے۔ دنیا میں تیل کی قیمتیں گرنے پر عوام نے حکومت سے مناسب ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے وعدے تو کررہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنیوالے دنوں میں تیل کی مد میں عوام پربوجھ کتنا کم ہو تا ہے۔؟