Monday, May 13, 2024

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار
October 31, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی  جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں اگلے پندرہ دن تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیرول کی قیمت میں 1.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102.40 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 103.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 1416 روپے سے بڑھ کر  1530 روپے  ہو گئی ہے ۔