Friday, April 19, 2024

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کر دیاگیا

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کر دیاگیا
March 31, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مہنگائی میں پسے عوام پر حکومت نے  عوام پر پٹرول بم گرادیا۔

ذرائع  کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کر دیاگیا  جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 3 روپے فی لٹر بڑھ گئی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائیگا۔