Friday, March 29, 2024

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کیلئے برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کیلئے برقرار
March 16, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے پندرہ روز کیلئے برقرار رہیں گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔

مٹی کا تیل تین روپے 42پیسے ، لائٹ ڈیزل 2روپے 19 پیسےلٹر مہنگا ہو گیا ۔ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری  کر دی اگیا ۔  اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔

پٹرول کی قیمت 111 روپے 90  پیسے برقرار رہے گی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت116روپے 8 پیسے پر برقرار رہے گی ۔

مٹی کے تیل کی قیمت بڑھ کر 83 روپے 61 پیسے لٹر ہوگئی ،لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 81 روپے 42 پیسے لٹر ہوگئی۔