Thursday, March 28, 2024

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خرید و فروخت میں زمین آسمان کا فرق

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خرید و فروخت میں زمین آسمان کا فرق
July 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیو ز) سپریم کورٹ کے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز کی شرح بارے رپورٹ طلب کرنے  اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز کی رپورٹ  تیار کرلی جس کے مطابق  پٹرول اور ڈیزل کی درآمدی اور قیمت فروخت میں زمین آسمان کے فرق کے اثرات واضح طور پر عوام کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں ۔ پٹرول کی درآمدی قیمت 65 دو پیسے  ہے مگر یہ مارکیٹ میں 99روپے 50 پیسے میں بیچا جا رہا ہے ۔اسی طرح ڈیزل کی درآمدی قیمت 76روپے 3 پیسے ہے لیکن یہ 119روپے 31پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔