Tuesday, May 21, 2024

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنا مہنگائی میں اضافہ کرے گا، شہباز شریف

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنا مہنگائی میں اضافہ کرے گا، شہباز شریف
November 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہبازشریف کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں اضافہ کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط کے سامنے ڈھیر ہوچکی ہے۔

ادھر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بولے کہ ابھی عوام کے پچھلے زخم ابھی نہیں بھرے تھے کہ پٹرول 145 روپے لٹر کردیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کوئی آئینی راستہ اختیار کرنا ہوگا۔