Thursday, April 25, 2024

پٹرول 50 یا 70 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ، ذرائع

پٹرول 50 یا 70 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ، ذرائع
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول 50 یا 70 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے بعد وزارت پٹرولیم اور اوگرا کے حکام نے سرجوڑ لیے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں 50 سے 70 روپے کے درمیان ہو سکتی ہیں۔ 20 روپے فی لٹر ٹیکس اور لیوی میں جانے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حساب سے پٹرول کی قیمت 50 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے تاہم خساروں کے پیش نظر پاکستان میں فی لٹر پٹرول کی قیمت 50 روپے سے زیادہ ہی رہے گی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ قیمتوں کو تبدیل کرنے کا نیا فارمولہ کسی بھی وقت سامنے آسکتا ہے۔ فارمولے کی بنیاد ٹیکس ، لیوی اور سپلائی قیمت ہو گی۔ دوسری جانب ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو سستا تیل لینے کے لیے سٹوریج کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔