Thursday, April 25, 2024

پٹرول 3 روپے کے اضافے سے 103 روپے 69 پیسے لیٹرہو گیا

پٹرول 3 روپے کے اضافے سے 103 روپے 69 پیسے لیٹرہو گیا
December 15, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول 3 روپے کے اضافے سے 103 روپے 69 پیسے لیٹر ہو گیا ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 1 پیسہ فی لیٹر اضافے کے ساتھ 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، نئی قیمت 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ۔ مہنگائی کی ستائی عوام نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج  سے  ہو چکا ہے ۔ قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔ ذرائع  کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی  بھی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ نیپرا نے اکتوبر 2019 سے مارچ 2020 تک کیلیے بجلی 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔