Sunday, May 5, 2024

پٹرول 25 روپے فی لٹر مہنگا، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

پٹرول 25 روپے فی لٹر مہنگا، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی
June 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرول 25 روپے فی لٹر مہنگا، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی ۔ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور سراج الحق کاقیمتوں میں  اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرلیا۔

لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے قومی اسمبلی میں فیصلے پر حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کہا مافیا حکومت میں موجود ہے، جس نے چینی کے بعد تیل پر ڈاکا مارا ہے، سونامی بدترین ناکامی اور بدنامی کی جانب گامزن ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، کہا کہ ہرفورم پر اس کےخلاف مزاحمت کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت خود بہت بڑا مافیا ہے ۔

ادھر  عوام کی جانب سے  شدید ردعمل بھی دیا جا رہا ہے جبکہ  وزرا وضاحتیں دینے لگے ہیں ۔  وزیرتوانائی عمرا یوب  نے کہا عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 112فیصد بڑھی، آئل کی قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری ہے، جنوبی ایشیا اور برصغیرمیں پٹرول کی قیمت پاکستان میں سب سے کم ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیاہے تاہم اپوزیشن کی تنقید اور حکومت کی وضاحت کا فی الحال عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔