Sunday, May 5, 2024

پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا

پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کر دیا گیا۔ مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کو 23 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری کے بعد نئی قیمت 59 روپے 06 پیسےمقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کو 17 روپے 84 پیسے مہنگا کرکے اس کی نئی قیمت  55 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی کے بجائے جمعہ کی شام نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔