Tuesday, May 21, 2024

پٹرول 2.70 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپے فی لٹر مہنگا ہو گیا

پٹرول 2.70 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپے فی لٹر مہنگا ہو گیا
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے اوگرا کی سمری کی منظوری دے دی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول ایک سو گیارہ روپے نوے پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک سو سولہ روپے سات پیسے فی لٹر ہو گیا۔ حکومت دو ماہ میں پٹرول تیرہ روپے اکہتر پیسے مہنگا کر چکی ہے۔

اوگرا کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے اضافہ کی سمری  بھجوائی گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 10 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔