Tuesday, May 21, 2024

پٹرول 2.31 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 1.8 روپے مہنگا ہو گیا

پٹرول 2.31 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 1.8 روپے مہنگا  ہو گیا
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے سال نو پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے چار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھیجی جانے والی اوگرا کی سمری کو جزوی طور پر مسترد کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کی تجویز مسترد کر دی، وزیر اعظم نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں صرف 2 روپے 31 پیسے اضافے کی منظوری دی، جس کے بعد نئی قیمت 106 روپے فی لٹرہو گئی۔

ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 80 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔جس کے بعد ڈیزل کی فی لٹر قیمت 110 روپے 24 پیسے ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے68 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔