Friday, April 26, 2024

پوپ فرانسیس نے دورہ کیوبا کی دعوت قبول کر لی، ان کا دورہ یادگار ہو گا: کیوبن وزیر خارجہ برونو روڈیگیز

پوپ فرانسیس نے دورہ کیوبا کی دعوت قبول کر لی، ان کا دورہ یادگار ہو گا: کیوبن وزیر خارجہ برونو روڈیگیز
April 23, 2015
برسلز (ویب ڈیسک) کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز نے پوپ فرانسیس کے دورہ کیوبا کی تصدیق کر دی ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا مغیرنی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز نے کہا ہے کہ ویٹیکن حکام کی جانب سے پوپ فرانسیس کے دورہ کیوبا کے اعلان پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پوپ نے کیوبا کی حکومت کی جانب سے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ روڈیگیز کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت پوپ کا پرتپاک استقبال کرے گی اور ان کا دورہ کیوبا یادگار ہو گا۔ کیوبن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسیس کی جانب سے غربت کے خاتمے اور اس کی بنیادی وجوہات کے خلاف جنگ قابل تعریف ہیں۔