Saturday, May 11, 2024

پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا

پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا
January 1, 2020
ویٹی کن سٹی (92 نیوز) پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایک خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس کھلے میدان میں بنائی گئی حضرت عیسیٰ ؑ کی علامتی جائے پیدائش کو دیکھنے کیلئے زائرین کے درمیان میں سے گذر رہے تھے اور لوگوں سے ہاتھ ملا رہے تھے۔ انہوں نے ایک بچی کے سر پر ہاتھ پھیرا اور آگے بڑھنے لگے تو ایک خاتون نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور اپنی طرف کھینچا جس پر پوپ فرانسس کو غصہ آیا اور انہوں نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔