Friday, April 19, 2024

پوپ فرانسس نے جارج کلونی ،رچرڈ گیراور سلمیٰ ہائیک کو عالمی فاؤنڈیشن کیلئے خدمات دینے پر اعزازات سے نوازا

پوپ فرانسس نے جارج کلونی ،رچرڈ گیراور سلمیٰ ہائیک کو عالمی فاؤنڈیشن کیلئے خدمات دینے پر اعزازات سے نوازا
May 30, 2016
ویٹی کن سٹی(ویب ڈیسک)پوپ فرانسس نے جارج کلونی ، رچرڈ گیر اور سلمہ ہائیک کو فنون لطیفہ، ثقافت، سماج اور ٹیکنالوجی کیلئےکام کرنیوالی عالمی فاؤنڈیشن کیلئے خدمات پر اعزازت دیئے ہیں۔ ویٹی کن میں منعقدہ تقریب میں جارج  کلونی،رچرڈ گیر،سلمیٰ ہائیک ان کی بیٹی اور سابق فٹبالر وان سباسٹئین سمیت   دیگر معروف  عالمی شخصیات شریک ہوئیں ۔ پوپ سے متاثریہ  ادارہ  عالمی سطح پر امن ،فنون لطیفہ ،  تعلیم، ٹیکنالوجی اور سماجی بہبود کیلئےعالمی سطح پر کام کرتا ہے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض لورینا بیان شیتی نے انجام دیئے اس موقع پر سلمیٰ، کلونی اور گیر نے  فاؤنڈیشن کے سفیربننے پر آمادگی ظاہر کی  تقریب کے دوران ایک خاتون کی کہانی سن کر حاضرین آبدیدہ ہو گئے  پوپ فرانسس نے فروغ امن کیلئے ارجنٹائن کے سابق فٹبالر کو امن کی علامت زیتون کی شاخ بھی عطا کی۔