Thursday, May 2, 2024

پوپ فرانسس اگلے سال فروری میں ابوظہبی کا تاریخی دورہ کریں گے

پوپ فرانسس اگلے سال فروری میں ابوظہبی کا تاریخی دورہ کریں گے
December 7, 2018
روم (92 نیوز) مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اگلے سال فروری میں ابوظہبی کا تاریخی دورہ کریں گے۔ پوپ فرانسس  یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم  اور  ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں  جس کے دوران وہ  بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کیلئے  دبئی جائیں گے۔ یہ کانفرنس تین سے پانچ فروری تک جاری رہے گے۔ شیخ محمد بن زائد النہان نے پوپ فرانسس کے دورے کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  دورے سے  بین المذاہب ہم آہنگی   کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ پوپ فرانسس اس سے قبل مصر اور لبنان کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔