Monday, September 16, 2024

پولیٹیکل انتظامیہ نے پانچ سالہ بچی کو دادا کے ساتھ حوالات میں بند کر دیا

پولیٹیکل انتظامیہ نے پانچ سالہ بچی کو دادا کے ساتھ حوالات میں بند کر دیا
March 9, 2016
درہ آدم خیل(92نیوز)قانون اندھا ہوتا ہے اس کا عملی مظاہرہ درہ آدم خیل کے قبائلی علاقے میں ہوا جہاں پانچ سالہ بچی کو پولیٹیکل انتظامیہ نے دادا کے ساتھ حوالات میں بند کردیا۔ رہائی ملنے پر دادا پوتی انصاف مانگنے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق قانون اندھا ضرور ہوتا ہے لیکن اس قدر اندھا بھی ہوسکتا ہے کہ پانچ سالہ بچی کو حوالات میں بند کردے ایسا کسی نے شاید سوچا بھی نہ ہو یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے درہ آدم خیل کی پولیٹیکل انتظامیہ نے قبائلی کا اپنے بھائی کے ساتھ اسلحہ فیکٹری کا تنازع پیدا ہوا تو مخالف فریق کی ایماء پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ متحرک ہوگئے۔ جان صابر کے پشاور میں واقع گھر پرپولیٹیکل انتظامیہ کے لوگ آئے اور ان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کرلیا،انہیں چھڑانے کے لئے جان صابر درہ آدم خیل گیا تو جان صابر کو پانچ سالہ پوتی سمیت حوالات میں بند کردیاگیا۔ دادا اور پوتی کی رہائی کے بعد جان صابر کے بیٹے کو حوالات میں بند کردیا گیا جان صابر نے انصاف مانگنے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔