Friday, March 29, 2024

پولیومہم سے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنوں کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم

پولیومہم سے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنوں کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم
August 18, 2019
بنوں  ( 92 نیوز) پولیومہم سے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنوں میں تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے، شہر میں موبائل ایسوسی ایشن، بیٹری سیلر ایسوسی ایشن اور ٹیلر ایسوسی ایشن نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کے اعلان سے لا تعلقی ظاہر کر دی۔ بنوں میں تاجر ٹیکس پالیسی کے خلاف متحد ہو گئے تو احتجاجاً پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا۔ اتحاد میں شامل تاجروں کی اکثریت کو احساس ہوا کہ ٹیکس پالیسی کا پولیو قطروں سے بائیکاٹ کا کوئی تعلق نہیں، اس لئے موبائل ایسوسی ایشن، بیٹری سیلر ایسوسی ایشن اور ٹیلر ایسوسی ایشن نے پولیو مہم بائیکاٹ کے اعلان کو مسترد کر دیا۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پولیو سے انکار درست فیصلہ نہیں، پولیو دہشتگردی سے کم نہیں ، تاجروں کے بقول پولیو مہم سے بائیکاٹ کا مطلب بچوں کو اپاہج بنانا ہے جبکہ اس سال بنوں سب سے زیادہ 22 پولیو زدہ بچوں کے ساتھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔