Friday, April 26, 2024

پولیو کے خاتمے کے لیے قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے

پولیو کے خاتمے کے لیے قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے
November 10, 2020

لاہور(92 نیوز) پولیو کے خاتمے کے لیے قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، پی سی بی اور قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پولیو ویکسین کی اہمیت اجا گر کریں گے ، احسان مانی کہتے ہیں  پی سی بی کا  پاکستان کو پولیو سے پاک بنا نے میں بھرپور کردار ہوگا۔

پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے درمیان  معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ قومی کرکٹرز پولیو ویکسین کی اہمیت اجاگر کرنے کے کے لیے آگہی مہم پر مشترکہ کام کریں گے ، کوآرڈینٹرقومی ایمرجنسی سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پولیو ویکسین کی اہمیت اجا گر کریں گے،قومی کرکٹرز پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی ہیروز ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے،پی سی بی کے ساتھ ملکر پولیو سے پاک پاکستان بنانے کا ہدف جلد حاصل کیا جاسکے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ پی سی بی کا  پاکستان کو پولیو سے پاک بنا نے میں بھرپور کردار ہوگا۔