Thursday, April 18, 2024

پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگیا، تعداد 91 تک پہنچ گئی ‏

پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگیا، تعداد 91 تک پہنچ گئی ‏
November 23, 2019
لاہور  ( 92 نیوز) پولیو  وائرس بے قابو، ملک بھر میں  5 نئے کیسز سامنے آگئے، رواں برس مجموعی تعداد 91 تک پہنچ گئی، سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انسداد پولیو مہم اور حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک بھر میں پولیو  دوبارہ سر اٹھانے لگا ، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں مذید 5 بچے مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں 12 سالہ لڑکے ، شہید بینظر آباد کی تحصیل سکرنڈ میں 3 ماہ کی بچی  اور ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری میں ڈھائی سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں 3 ماہ کی بچی اور ضلع بنوں کی تحصیل وزیر میں 10 ماہ کے بچے میں مہلک  مرض نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 91 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ 66  کیسز خيبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 13 ، بلوچستان میں 7 جبکہ پنجاب میں 5 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کيسز کی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔