Friday, March 29, 2024

پولیو کمپین کے دوران شہید ہونیوالے ویکسینیٹرز کو سلام پیش کرتی ہوں  : آصفہ بھٹوزرداری

پولیو کمپین کے دوران شہید ہونیوالے ویکسینیٹرز کو سلام پیش کرتی ہوں  : آصفہ بھٹوزرداری
December 7, 2015
سکھر(92نیوز)پاکستان میں پو لیو کی سفیرآصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کو معذور سے بچانے کے لیے ہمیں سخت جدوجہد کرنا ہوگی پاکستان کا شمار دنیا کے ان دو ممالک میں ہوتا ہے جہاں بچے پو لیو کا شکا ر ہو رہے ہیں،پولیو کمیپین کے دوران شہید ہونیوالے ویکسینیٹرکی سلام پیش کرتی ہوں ۔ سکھر کے آئی بی اے میں منعقدہ پولیو ویکسنیٹرز کنویشن سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارامستقبل ہیں اور ہمیں اسے معذور ی سے بچانا ہوگا اور پولیو سے پاک پا کستان محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب ہے جسے ہمیں پوراکرنا ہوگا۔ پولیو کے خلاف پاکستان نے بڑی جدوجہد کی ہے اور آج پاکستان میں ایک سال کے دوران صرف انچاس کیس ہو ئے ہیں مگر ہمیں اسے بھی روکنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پو لیو کے خلاف مہم کا راستہ آسان نہیں ہے اور اس راستے پر چلتے ہو ئے ویکسنیٹر نے شہادتیں اور قربانیاں بھی دی ہیں جس پر میں ان کے سلام پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف دو قطرے بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں تقریب میں بختاور بھٹو نے بھی شرکت کی اور دونوں بہنوں نے مل کر ویکسینٹرزمیں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے جبکہ اس دوران وہ کارکنوں کی جانب سے جئے بھٹو اور زندہ ہے بی بی زندہ کے نعروں کا بھی جواب دیا جبکہ اسٹیج سے اترتے ہی کا رکنوں اور آئی بی اے کے طلباء وطالبات کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور مسکراتی رہیں۔ asifaf